فیس بک انتظامیہ نے فیس بک اکائونٹس موبائل فون سے منسلک کرنے کی پاکستانی درخواست مستردکردی
شیئر کریں
فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کی فیس بک اکائونٹ موبائل فون سے منسلک کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا اور جعلی اکائونٹس بنا کر فیس بک پر توہین مذہب اور دوسرا قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کے لیے فیس بک کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی۔جس میں کہا گیا تھا کہ کہ فیس بک پاکستان میں اپنے صارفین کے اکائونٹس موبائل فون نمبر سے منسلک کر دے تاکہ ڈیٹا بیس کے ذریعے ان کا کھوج لگا کر ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مطالبہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر مسترد کیا گیا، صارفین کی نجی معلومات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔پاکستان نے توہین مذہب، قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کیلئے فیس بک انتطامیہ سے رابطہ کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں تمام موبائل نمبرز کی بائیومیٹرک نظام کے تحت تصدیق کی جاتی ہے لہذا اگر تمام فیس بک اکاونٹس موبائل نمبر سے منسلک ہوجائیں تو جعلی اکاونٹس کے شر سے کافی حد تک نمٹاجاسکتا ہے۔