میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم نسٹر شہباز شریف نے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم قدم اٹھالیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز دی تھی۔تجویز میں صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پیکیج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں