میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341ارب روپے کی مقروض نکلی

سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341ارب روپے کی مقروض نکلی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت کے رواں مال سال کے دوران ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 1341ارب تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت پر ملکی و غیرملکی قرضوں میں مالی سال 2023-24کے دوران 26فیصد اضافہ ہوا، مجموعی (مقامی و غیرملکی) قرضوں کی مالیت ایک ہزار 57ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 341ارب روپے تک پہنچ گئی۔مالی سال 2023-24 کے دوران ملکی و غیرملکی قرضوں میں 325ارب روپے کے نئے قرضوں کا اضافہ ہوا، جبکہ 41.65ارب روپے کے قرضے ادا کیے گئے ۔آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزات کے مطابق مختلف ڈونرز ایجنسیوں اور جاپان سے لیے گئے غیرملکی قرضوں میں مالی سال 2023-2024 کے دوران 325ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ سندھ حکومت نے 40ارب روپے کے غیرملکی قرضے ادا کیے ۔دستاویز کے مطابق مالی سال کے اختتام تک مجموعی غیرملکی قرضوں کا حجم 1328.9ارب روپے پر آگیا، اس دوران حکومت نے مقامی قرضے نہیں لیے تاہم ایک ارب 48کروڑ روپے مقامی قرض کے ادا کیے جس سے مقامی قرضوں کا حجم 13ارب 73کروڑ روپے سے کم ہوکر 12 ارب 24 کروڑ روپے کی سطح پر آگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں