میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کی حکومت گراؤ تحریک پی ٹی آئی کے سونامی میں ڈوب گئی ،شیخ رشید

اپوزیشن کی حکومت گراؤ تحریک پی ٹی آئی کے سونامی میں ڈوب گئی ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت گراؤ تحریک پی ٹی آئی کے سونامی میں ڈوب گئی ہے، پی ڈی ایم کے اتحاد کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے،جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، کرنٹ اکاو?نٹ سرپلس ہو چکا ہے، ملکی ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، آج بیرونی قرضوں میں واضح کمی آئی ہے اور جی ڈی پی کی ترقی شرح نمو میں اضافے نے اپوزیشن کے حواریوں کو پریشان کررکھا ہے، ن لیگ بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ ہے،ن لیگی حواری ڈھٹائی سے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے کہ وہ کس منہ سے وفاقی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہیں، ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں عوام کو دونوں سے لوٹا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ اور تباہی کے دہانے پر پہنچایا، وزیراعظم عمران خان نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کو اپنے پاو?ں پر کھڑا کیا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اسلا م آباد میں ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن پاکستان اور قومی امن رابطہ کونسل کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزاداحمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علماء مشائخ فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزاداحمد عمران نقشبندی مرشدی نے وفاقی وزیر داخلہ کو نچلی سطع پر قیام امن اور سٹریٹ کرائم کی بیخ کنی کیلئے محلہ امن کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے 1994تا 1997 تک قائم امن کمیٹیوں کی طرز پر ملک بھر میں انظامی سطع پر قومی امن رابطہ کونسل کی زیر نگرانی محلہ امن کمیٹیو ں کے دوبارہ قیام کی تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ وہ محلہ امن کمیٹیوں کے قیام کے حوالے جائزہ لیکر محلہ امن کمیٹیوں کے قیام کے احکامات جاری کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں نبی آخر الزمان ﷺ کی ناموس پر ہماری جانیں قربان ہیں ختم نبوت ﷺ دین کی اساس ہے اپنی جانوں پر کھیل کر بھی اس کی حفاظت کریں گے اور اولیاء کرام کے دامن سے وابستگی میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے کیونکہ اولیاء اللہ کی محبت ہی دنیا و آخرت میں شفاعت کا ذریعہ ہے صوفیاء کرام نے پوری دنیا میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور امن آشتی کا پیغام پھیلایا قیام پاکستان میں صوفیاء عظام اور اولیاء کرام دوقومی نظرئے کے بڑے علمبردار اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے محافظ تھے،علماء مشائخ حقیقی تبدیلی کے ضامن ہوتے ہیں انھیں اغیار کے اشاروں پرکام کرنے والوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے میدان میں آنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں