میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمان علی کا خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ایمان علی کا خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے مصنف اور لکھاری خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں۔میزبان کے سوال پر ایمان کا کہنا تھا کہ مسترد کی گئی فلموں میں کچھ ایسی فلمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں کہ جن کے ہدایت کار اگرچہ دوست ہوں لیکن ان کے لکھاری بالکل بھی دوست نہ ہوں یا پھر کوئی زہر بھی لگ رہا ہو۔وہ ماضی میں خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم میں کام سے انکار کرچکی ہیں ، فلم میں خلیل صاحب نے ہیروئن کے کردار سے دغا کیا، فلم کے رائٹر کو پنجابی اور پنجاب کا پتہ تھا لیکن انھوں نے اس کے برخلاف لکھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کوئی ان کے پاس بہترین اسکرپٹ لے کر آئے اور انہیں کام کی پیشکش کرے تا ہم وہ خلیل صاحب کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں