میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میںکوروناماتاکے نام سے مندر تعمیر، پوجا شروع

بھارت میںکوروناماتاکے نام سے مندر تعمیر، پوجا شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارتی ریاست اْتر پردیش کے گاؤں شْکلاپور کے رہائشیوں نے گزشتہ دنوں ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی بنا لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ’کووِڈ 19‘ کی عالمی وبا کے بعد سے بعض بھارتیوں نے کورونا وائرس کو ’کورونا دیوی‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کردی تھی اور اس سے رحم کرنے کی پراتھنائیں کرنے لگے تھے۔ ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے۔شْکلاپور گاؤں میں کورونا ماتا کا یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ ا?س پاس کے دیہات سے بھی لوگ ا?کر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے چڑھا کر ’کورونا دیوی‘ کو خوش کرتے ہیں تاکہ وہ کووِڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور اس وبا کا خاتمہ ہوجائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، شْکلاپور گاؤں کے ایک شہری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو مرتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نیم کے درخت تلے کورونا ماتا کا مندر بنا دیا جائے جہاں ’کورونا ماتا‘ کی پوجا کرکے اسے خوش کیا جائے تاکہ وبا کا زور ٹوٹے اور لوگوں کو اس تکلیف سے نجات ملے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں