میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکولوں کیلئے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری میں بے قاعدگیاں

اسکولوں کیلئے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری میں بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ میں اسکولوں کیلئے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے حکومت سندھ نے ٹھیکیداروں کی شکایات پر ازالہ کمیٹی تشکیل دے دی سندھ میں اسکولوں کے لیے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کے معاملے پر جاپان کے مالیاتی ادارے جائکا کی امداد میں سیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے حکومت سندھ کی جانب سے ٹھیکیداروں کی شکایات پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی چیئرپرسن گریڈ اکیس کی افسر ڈاکٹر شیریں مصطفی ہوں گی جس کا نوٹیفکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے جاری کردیا کمیٹی سندھ پبلک پریکیورمنٹ رولز 2010 کے تحت ایکشن یا فیصلے کرے گی اگر کمیٹی شکایت پر مطمئن نہ ہو اور شکایت بے بنیاد ہو تو اس شکایت کو داخل دفتر کرے اور کمیٹی سات روز کے اندر اپنے فیصلے کا اعلان کرے کمیٹی اس مقصد کے لئے کوئی بھی اقدام اٹھاسکتی ہے جو سیپرا رولز 2010ء کے تحت ہو ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں