میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوانتانامو میں تشدد کے ناقابل برداشت طریقوں کا استعمال

گوانتانامو میں تشدد کے ناقابل برداشت طریقوں کا استعمال

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

گوانتانامو جیل کے قیام کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن کیوبا کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع گوانتاناموبے میں واقع اس جیل پر بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے، گوانتا نامو بے کی اس جیل میں تشدد کے کیسے ناقابل برداشت اور انسانیت سوز طریقے اپنائے جاتے رہے ان کی منظر کشی سامنے نہیں آئی تھی۔ بند کمروں میں تشدد اور اذیت کے نت نئے اور خوفناک حربے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب وہاں موجود ایک قیدی ابوزبیدہ نے پہلی مرتبہ درجنوں ڈرائنگز پیش کی ہیں جو اس نے اپنے ہاتھ سے اس امریکی حراستی کیمپ میں تشدد کے طریقوں کے بارے میں بنائی ہیں۔ اس امریکی حراستی کیمپ کا ایک حصہ سی آئی اے کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی حصہ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد گرفتار افراد پر تشدد بھی کیا جاتا رہا۔رپورٹ کے مطابق ابو زبیدہ کی بنائی گئی ڈرائنگز کی تعداد 40 ہے اور یہ 2002 سے لیکر 2006 کے درمیان سی آئی اے کے اپنائے گئے وحشیانہ طریقوں کی جامع اور تفصیلی دستاویز ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں