میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے،سراج الحق

مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے،سراج الحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو استعمال کیا۔ حکمرانوں نے ہمیشہ آئین کے تابع رہنے کی بجائے، آئین کو تابع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جماعتیں اسلامی چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہیں۔ وکلا سیاسی جماعتوں کے لیے استعمال نہ ہوں، شہریوں کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں۔ آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی کا قیام ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی 9سالوں سے خیبرپختونخوا میں، پی پی پی 14سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہیں، لیکن اندازِ حکمرانی میں کوئی فرق نہیں۔ ن لیگ پنجاب پر 10سال متواتر حکمران رہی، بتایا جائے عوام کے لیے کیا کام کیا۔ بلوچستان کے مسائل جوں کے توں، صوبہ میں بے چینی بڑھ رہی ہے، کسی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے۔ مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے۔ حکمران آج کے ہوں یا کل کے، سب تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام نے سب کو آزما لیا، ثابت ہو گیا حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کی محافظ ہیں۔ قوم حقیقی تبدیلی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامک لائرز موومنٹ پنجاب وسطی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں