میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی وزیرستان‘ امن کمیٹی دفتر میں دھماکہ5 جاں بحق

جنوبی وزیرستان‘ امن کمیٹی دفتر میں دھماکہ5 جاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

وانا میں ہوئے دھماکے میں 15 افراد زخمی، بنوں بکاخیل میں دہشت گرد حملہ ناکام
وزیرداخلہ کا بنوں میں بکا خیل تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین

خیبرپختونخوا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا مقامی امن کمیٹی کے رکن کے دفتر میں ہوا ہے، دھماکے سے دفتر منہدم ہوگیا، ملبے سے لوگوں کو نکالا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی ، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بروقت اور فوری
کارروائی پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جدید تھرمل کیمروں سے 20 سے 25 دہشتگردوں کی نقل وحرکت مانیٹر کی گئی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بکا خیل تھانے پرخوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بکا خیل پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ بکا خیل پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے، کے پی کے پولیس شاباش کی مستحق ہے، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں