میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس کا بحران سنگین ترین صورتحال اختیار کر گیا

کراچی میں گیس کا بحران سنگین ترین صورتحال اختیار کر گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں چولہے ٹھنڈے ، شہری مشکلات کا شکار
کھانا پکانے میں دشواری، مہنگائی نے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ،عوامی حلقے

گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صنعتی و معاشی شہر کراچی میں گیس کا بحران سنگین ترین صورتحال اختیار کر گیا ہے، شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے کہا کہ گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، جس کے باعث خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔متوسط اور محنت کش طبقہ اب مہنگے ہوٹلوں سے کھانا خریدنے یا سلنڈر مافیا سے مہنگی گیس لینے پر مجبور ہے، جس نے ان کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق ایک طرف مہنگائی کا بوجھ ہے تو دوسری طرف بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں