آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی جس میں آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ اس سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، پاکستان میں بے روزگاری اگلے دو سال مسلسل بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ آئی ایم ایف نے بتایاکہ اس سال بے روزگاری 4.5 فیصد، اگلے سال 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی، پاکستان میں گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ موجودہ مالی سال مہنگائی 11.1 فیصد کی سطح پر رہنے کا امکان ہے ،اگلے سال مہنگائی کم ہو کر 8 فیصد کے سنگل ہندسے پر آجائے گی۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ اگلے سال معاشی شرح نمو میں بھی بہتری کی امید، گروتھ 2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے ،اس سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1.7 فیصد، اگلے سال 2. 4 فیصد رہے گا۔