میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا کو معاشرے میں اتحاد، اتفاق کے لیے استعمال کیاجائے، مریم نواز

سوشل میڈیا کو معاشرے میں اتحاد، اتفاق کے لیے استعمال کیاجائے، مریم نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے ایک بار پھر نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ سوشل میڈیا کو معاشرے میں اتحاد، اتفاق اور سیاسی مکالمے کی مثبت اور صحت مند روایت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیاجائے، مخالفین کی گالم گلوچ کا حقائق، دلیل اور تہذیب سے مقابلہ کیاجائے، قوم کی تعمیر وترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک نوجوان اس عمل میں شریک نہ ہو۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی صدارت میں بدھ کو پنجاب سے پارٹی کے نوجوان رہنمائوں کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوتھ ونگ،سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کاجائزہ لیا گیاجبکہ نوجوانوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز پر غور اور یوتھ پالیسی پر مشاورت کی گئی۔ مریم نواز شریف نے یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی کے لئے پارٹی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی تعمیر وترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک نوجوان اس عمل میں شریک نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں