میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد کے محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

شہر قائد کے محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن سے متعلق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شرقی نے ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات شرقی کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات افسران کی ذاتی مفادات میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے ، انسپکٹر انکوائری افسر اینٹی کرپشن ایسٹ نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ شرقی نے خط میں کہا کہ ان افسران کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات کے لیے مانگی گئی تفصیلات بدھ تک فراہم کی جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ دو سال میں اب تک جتنی تجاوزات ہٹائی گئیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں، تمام سامان جو دو سالہ کارروائیوں میں ضبط کیا گیا اس کی تفصیلات بھی دی جائیں۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ دو سال کے دوران کتنے چالان کیے گئے ، مکمل چالان اور رقم بتائی جائے ، انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل میں تعینات اسٹاف کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں