میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی ہے، اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہے، اور شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر کررکھی ہے۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی کی قلت ہے، جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے خریداروں کی زیادتی کے باعث چند اسٹورز پر کمی ہو جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے، اور پیر کے روز تک چینی اسٹورز پر پہنچ جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں