پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے ، آرمی چیف
ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار ترک وزیر دفاع ہولوسی اقر سے ملاقات میں کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستان ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہے ۔ ترک وزیر دفاع ہولوسی اقر نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔