میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جانے لگا

میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جانے لگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کی جارہا ہے۔یہ دعویٰ میگھن مارکل کے دوست اور ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔آسٹریلین جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں جارج کلونی نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے میگھن مارکل کو اسی طرح ہراساں کیا جارہا ہے جیسے آنجہانی شہزادی ڈیانا کو کیا گیا تھا۔انہوں نے خبردار کیا کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے کیونکہ جلد ماں بننے والی میگھن مارکل میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔جارج کلونی نے کہا میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جگہ میگھن مارکل کا تعاقب کررہے ہیں، وہ ایک خاتون ہیں جو 7 ماہ کے حمل سے ہیں اور ان کا تعاقب اور بدنام ڈیانا کی طرح کیا جارہا ہے، ہم دیکھ چکے ہیں کہ اس کا اختتام کیسے ہوا تھا۔شہزادے ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں ایک گاڑی کے حادثے میں اس وقت ہلاک ہوگئی تھیں جب ان کا پیچھا موٹرسائیکل پر سوار فوٹوگرافرز کی جانب سے کیا جارہا تھا۔برطانوی میڈیا نے آغاز میں شاہی خاندان میں شمولیت پر میگھن مارکل کا خیرمقدم کیا تھا۔مگر بعد میں میڈیا ان پر تنقید کرنے لگا اور میگھن مارکل کے حوالے سے مختلف افواہوں پر مبنی اسٹوریز بھی شائع کی گئیں۔گزشتہ ہفتے ایک اخبار نے میگھن مارکل کا ایک نجی خط بھی شائع کردیا تھا جو انہوں نے اپنے والد کو لکھتے ہوئے درخواست کی تھی ‘ جھوٹ بولنا بند کردو، میرے شوہر سے میرے تعلق کا استحصال مت کرو۔جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور ان کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔جارج کلونی نے انٹرویو میں میگھن مارکل کی نجی زندگی سامنے لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بتا نہیں سکتا کہ ایک بیٹی کے باپ کو لکھے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں