میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چائنا کٹنگ: حماد صدیقی کا دست راست شاکر لنگڑاجیل منتقل

چائنا کٹنگ: حماد صدیقی کا دست راست شاکر لنگڑاجیل منتقل

منتظم
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

ملزم کے ڈی اے کا سابق ڈائریکٹر اور14دیگر افسران کے ساتھ مختلف کیسز میں نامزد ہے
جعلی فائلیں عارف کے ڈی اے والا تیار کرتا تھا،ملزم کے تین رکنی تفتیشی ٹیم کے سامنے انکشافات
ملزمان کی فہرست میں اورنگی ٹاو¿ن کے سابق نائب ناظم شیخ فیروز بنگالی کا نام بھی شامل
شہر قائد میں چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں کے ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر شاکر لنگڑا کو گرفتار کرلیا گیا ۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزم کے ڈی اے کے 14دیگر افسران کا ساتھی ہے اور مختلف کیسز میں نامزد ہے۔ ملزم سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے میں چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ میں ملوث ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شاکر لنگڑا رشوت ستانی کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے سوا کروڑ کے کرپشن کیسز میں نامزد ہے۔ملزم شاکر لنگڑا کے خلاف نیب ریفرنس نمبر46/2016کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاکر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم منہاج قاضی کا قریبی ساتھی ہے جسے عدالت مفرور قرار دے چکی تھی۔ شاکر لنگڑا سے نیب کی تین رکنی ٹیم نے تفتیش کی ،اس ضمن میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شاکر لنگڑا نے تفتیشی ٹیم کے سامنے چائناکٹنگ میں ملوث افراد کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم شاکر لنگڑا نے بتایا کہ چائناکٹنگ کی فائلیں عارف کے ڈی اے والا تیار کرتا تھا، ملزمان کی فہرست میں اورنگی ٹاو¿ن کے سابق نائب ناظم شیخ فیروز بنگالی کا نام بھی شامل ہے، شیخ فیروز بنگالی نے کچھ عرصہ قبل ہی مولا بخش چانڈیو اور سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اس سے قبل ان کی وابستگی متحدہ قومی موومنٹ سے تھی اور اس دور میں انہوں نے سرجانی ٹاﺅن میں ہونے والی چائناکٹنگ کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور چائناکٹنگ کے 113پلاٹ کاٹ کر کروڑوں روپے بٹورے، تنظیمی چندے کے نام پر بھی بے شمار رقوم انہوں نے سیاسی جماعت کو ادا کی تھی، شیخ فیروز بنگالی کی چائناکٹنگ کی شکار صحافی برادری بھی ہوئی ہے۔ شاکر لنگڑا کے چائناکٹنگ کے ساتھیوں میں جمال احمد بھی شامل ہے جو کہ سرجانی ٹاﺅن اور اسکیم 33کی چائناکٹنگ میں ایک بڑا نام ہے جب کہ کے ڈی اے افسران میں سید عارف نقوی، پرویز اختر، محمد کامران وارثی، اختر رشید، خدا بخش، محمد جمن، جہانزیب، محمد ناصر شیخ اور دیگر شامل ہیں، ملزم شاکر لنگڑا کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں نیب، ایف آئی اے اور رینجرز کے افسران شامل ہیں، ملزم شاکر لنگڑا کو ابتدائی تفتیش کے بعد جیل منتقل کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے چائناکٹنگ میں ملوث حماد صدیقی ، شاکر عرف لنگڑاور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھاہے ۔ آرام باغ تھانے کی پولیس نے چائناکٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تھا،سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان مجیب اور مسرور کے قبضے سے برآمد ہونے والی پلاٹوں کی 62فائلوں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان حماد صدیقی اور شاکر عرف لنگڑا کی سرپرستی میں کام کرتے تھے ۔ملزمان نے10سے12جعلی اکاونٹ کھلوا رکھے تھے جن کے ذریعے کروڑوں روپے کی رقوم کا لین دین ہوتا تھا ۔عدالت نے چائناکٹنگ میں ملوث حماد صدیقی ،شاکر لنگڑا اور دیگرکی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق چیئرمین حماد صدیقی ، محمد احسن عرف چنوں ماموں، شاکر لنگڑا اور سلیم قریشی کو اشتہاری قرار دیدیا تھا اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے چاروں ملزمان کو اشتہاری قرار دیئے جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ چاروں ملزمان مفرور ہیں جبکہ یہاں پر ان کی نہ ہی کوئی جائیداد ہے، رپورٹ میں مجید اللہ صدیقی اور فیصل مسرور کو گرفتار ظاہر کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان ملزمان نے دوران تفتیش رینجرز کی تحویل میں اعتراف کیا تھا کہ فیریئر کے علاقے میں چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منی لانڈرنگ کیس میں احسن عرف چنو ماموں اور اس کی اہلیہ سمیت3ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے چائنا کٹنگ کیس میں چنوں ماموں اس کی اہلیہ سکندر خاتون اور منی چینجرز کیخلاف مقدمات درج کئے تھے کہ چائنا کٹنگ کے ذریعے حاصل کی گئی اربوں روپے کی رقم مذکورہ افراد نے بیرون ملک منتقل کی اس مقدمے میں ایک منی چینجر اقبال بھی گرفتار ہواتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں