سندھ بلڈنگ ،منہدم عمارتوں پر غیرقانونی تعمیرات شروع
شیئر کریں
دیگر علاقوں کی طرح ناظم آباد میں بھی منہدم عمارتوں کی از سر نو تعمیر کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ناظم آباد نمبر 5میں ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی پشت پناہی پر عدالتی احکامات کے بر خلاف پلاٹ نمبر C 18/1کی پرانی عمارت پر بالائی منزلیں تعمیر کرنے میں بیٹر فیصل قریشی کو مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ پلاٹ نمبر E 7/9پر جاری تعمیرات کے خلاف 3 ستمبر 2024کو لاکھوں روپے بٹور کر نمائشی انہدامی کی گئی تھی ،جسے بلڈنگ افسران نے بیٹر شاداب سے خطیر رقم بٹورنے کے بعد از سر نو تعمیر مکمل کروا دی ہے ۔ذرائع کے مطابق بیٹر فیصل قریشی عرصہ دراز سے سسٹم اور مافیا کے درمیان رابطے کا کام کر کے کروڑوں روپے اینٹھ چکا ہے ،کمزور بنیادوں پر خطرناک تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی ڈائریکٹر سجاد خان نے گارنٹی دے رکھی ہے۔ جاری تعمیرات پر ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے بھی پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔