میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز کی مڈٹاؤن اسکیم میں مزید چار ایکڑزمین قبضے کی نکلی

صائمہ بلڈرز کی مڈٹاؤن اسکیم میں مزید چار ایکڑزمین قبضے کی نکلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مڈ ٹاؤن اسکیم، کراچی کے رہائشی کی چار ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف، سروے نمبر 371 پر قبضہ کرکے مین گیٹ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے قریب صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے مڈ ٹاؤن ہائوسنگ اسکیم شروع کی گئی۔ ہائوسنگ اسکیم میں مزید چار ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے ۔ روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی در محمد بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے 2014ع میں سپر ہائی وے پر فرنٹ کی چار ایکڑ زمین سروے نمبر371 حاجی خان پالاری سے خریدی تھی جس کی غلط ڈیمارکیشن کرکے مڈ ٹاؤن اسکیم میں شامل کرکے جعلسازی سے کھاتے تبدیل کیے گئے جبکہ سابق پولیس افسر واجد درانی اورمقامی لینڈ مافیا نے زمین پر قبضہ کر لیا اور انہیں نوری آباد پولیس کے ذریعے گرفتار کروا کے کئی گھنٹے حراست میں رکھا، انہوں نے کہا اس کی زمین کا فرنٹ 330 فٹ ہے اور صائمہ بلڈر کے ذیشان ذکی کی طرف سے زمین پر قبضہ کرکے مڈ ٹاؤن کا مین گیٹ تعمیر کیا جا رہا ہے ، در محمد بلوچ نے کہا کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا ذیشان سلیم ذکی اور مقامی لینڈ مافیا انہیں ہراساں کر رہے ہیں تاکہ وہ زمین انہیں بیچ دیں ، انہیں مختلف طریقوں سے خوفزدہ کیا جا رہا ہے ، کراچی کے رہائشی در محمد بلوچ نے سیکریٹری داخلہ سندھ، ذیشان سلیم ذکی ، سابقہ پولیس افسر واجد درانی ، اُن کے بھائی شاہد درانی، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی جامشورو، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نوری آباد، واجد عبدالقادر، گلزار اور عالم پالاری کو فریق بناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بینچ میں پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے ، واضح رہے کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مڈ ٹاؤن اسکیم میں مقامی لوگوں کو ہراساںکرنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران میں بڑے پیمانے پرسیاسی اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جعلسازی کرکے کھاتے تبدیل کیے جا رہے ہیں اور زبردستی زمینیں ہتھیائی جارہی ہے جن کے سروے نمبرز، زمین کی حیثیت، سمیت دیگر تفصیلات آئندہ شاملِ اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں