عابد ملہی کی گرفتاری پر بھی تضاد، بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کیا، والد کا دعویٰ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس کی کامیابی میں بھی تضاد سامنے آگیا، ملزم کے والد اکبر علی نے دعوی کیا کہ اس نے بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کیا، عابد کو پولیس کے حوالے کرتے وقت اہل علاقہ بھی موجود تھے ، اب خاندان کو گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ۔ اکبر علی نے کہا ایک روز قبل بیٹے سے فون کال پر بات ہوئی، اسے گرفتاری دینے پر قائل کیا تو وہ مان گیا، ان کے کہنے پر ہی عابد نے گھر آکر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ملزم عابد علی کے والد اکبر علی نے بتایا عابد علی گھر پہنچا تو کپڑے پھٹے ہوئے تھے ، خود پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کیا۔ اکبر علی نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس نے اپنے بیٹے کو گرفتار کرا دیا ہے ، اب اس کے خاندان کو رہا کیا جائے۔