ایران کی نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو مل گئی
شیئر کریں
ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،وائٹ ہاؤس کی تصدیق
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے مذاکرات اور جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز جمعرات کی شام کو بھیجی گئیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی تجاویز کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتائی جاسکتیں۔ نجی سفارتی بات چیت کو منظر عام پر نہیں لاسکتے۔ایران سے جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔صدر ٹرمپ کا مئوقف واضح ہے کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ یاد رہے ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے مذاکرات اور جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز جمعرات کی شام کو بھیجی گئیں۔


