میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کافلاڈیلفی میں 80فیصد سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کافلاڈیلفی میں 80فیصد سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حماس تحریک کے رفح بریگیڈ کو مکمل طور پر شکست دے دی ہے اور اس کے 200 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے میں 80 فیصد سرنگیں تباہ کر دیں۔ جن میں وہ 9 سرنگیں بھی شامل ہیں جو سرحد عبور کر کے مصر میں داخل ہو رہی تھیں۔ باقی رہ جانے والی سرنگوں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے۔ فوج نے کہا وہ فلاڈیلفی کے علاقے سے افواج کے انخلا کے حوالے سے سیاسی سطح کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔یاد رہے بائیڈن نے گزشتہ مئی کے آخر میں وائٹ ہاس سے ایک تقریر میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک جامع تجویز پیش کی جو 3 مراحل پر مشتمل تھی ۔ اس میں ایک جامع تجویز تھی۔ پہلے مرحلے میں مکمل جنگ بندی، پھر غزہ کے تمام آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں