
لیز پر حاصل کردہ ایک ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والے دونوں طیارے 2017 ساخت کے ہیں۔ کوویڈ اور عالمی ہوا بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا۔طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے۔ ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔