کراچی میں پھرموسلادھاربارش کاامکان،اربن فلڈنگ کاخطرہ
شیئر کریں
کراچی سمیت دیگر شہروں میں ایک سے 2 روز میں تیز آندھی، موسلا دھار بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی 14 سے 18 جولائی تک کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے بتایا کہ شہر میں 15 یا 16 جولائی کو تیز آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، موسلا دھار بارش سے کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔کراچی کے علاوہ حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور جام شورو میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، میر پور خاص، عمر کوٹ، جامشورو، نواب شاہ، سکھر اور جیکب آباد میں شدید بارش کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم دباؤ کے باعث سمندر کی موجیں ماہی گیروں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔