میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بھارتی ویرینٹ موجود35کیسزکی تصدیق

کراچی میں بھارتی ویرینٹ موجود35کیسزکی تصدیق

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت پریشان ہوگئی ہے،کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کورنگی کے 2 سب ڈویژنزکی 5 یو سیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کوبھجوائی گئی محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز کراچی میں سامنے آ چکے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں،لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے ان تمام متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے حکومت سندھ کی ہدایت پر کورنگی کے 2 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی کے 2 سب ڈویژنز کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے کورنگی زمان ٹان یونین کونسل 8 ، بھٹائی کالونی یو نین کونسل 10 اور ناصر کالونی یونین کونسل اور اللہ والا ٹان کے مختلف علاقیماڈل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اور ماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہینوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے ایریاز میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی نوٹیفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ادھرکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار 330 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 890 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں