میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز ،مریم ،حمزہ ،رانا ثناء کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججوں کا تبادلہ

شہباز ،مریم ،حمزہ ،رانا ثناء کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کے کیسز کی سماعت کرنے والے دوججوں سمیت احتساب عدالت اور انسداد منشیات عدالت کے تین ججوں کا تبادلہ کر دیا گیا اور اس حوالہ سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت نے احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کے جج مشتاق الہی، احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج نعیم ارشد اور ا نسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد باگڑی کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی ہیں اور ان ججز کی جگہ خصوصی عدالتوں میں نئے ججوں کی تعیناتی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان سے ججوں نے نام مانگ لئے ہیں تاکہ ان کی تعیناتی کی جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں