شہری طوفان کے دوران گھروں میں رہیں وزیرِ اعلیٰ سندھ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ طوفان کے دوران گھروں میں رہیں۔یہ بات وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹھٹھہ سجاول کی ساحلی پٹی کا دورہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے بھر میں لگے بل بورڈز ہٹانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔کراچی: بپرجوائے بپھر گیا، گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیںوزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی آتے ہی کراچی میں چشمہ گوٹھ والا روڈ سمندر کی لہروں سے ڈوب جائے گا۔مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان بپرجوائے کے دوران لوگ اپنے بچوں کو گھروں میں رکھیں۔