میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپتالوں کے اضافی،نئے یونٹس تعمیر کے لیے کروڑوں روپے مختص

اسپتالوں کے اضافی،نئے یونٹس تعمیر کے لیے کروڑوں روپے مختص

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت سندھ نے سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی سمیت دیگر اسپتالوں کے اضافی اور نئے یونٹس کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے مختص کردیئے،پی آئی بی کالونی میں 100 بیڈ کے اسپتال کے لئے 20کروڑ روپے اور اورنگی ٹائون گلشن ضیاء میں 100 بیڈ کے اسپتال کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ روپے مختص ۔ جراٗ ت کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ میں اورنگی ٹائون میں قطر اسپتال میں ترقیاتی کام کروانے کے لئے صرف 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، این آئی سی وی ڈی کراچی میں بچوں کے کارڈ یونٹ تعمیر کرنے کے لئے 46 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، سول ہسپتال کراچی میں ویئر ہائوس کی تعمیر کے لئے بجٹ میں 3 کروڑ 30لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، جناح اسپتال کراچی میں گائنی ایمرجنسی اور نرسری ڈپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے 36 کروڑ روپے رکھنے کا اعلان ہوا ہے، ٹراما سینٹر کراچی میں ویسکیولر ، انڈو ویسکیولرسرجیکل ڈپارٹمنٹ کے قیام کے لئے 35 کروڑ 90لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم آر آئی سسٹم کے لئے 23 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ میں نیورو سرجری، جنرل سرجری کے نئے او پی ڈی بلاک کی تعمیر کے لئے 19 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ ٹیچنگ اسپتالوں کی بجٹ میں سول اسپتال کراچی میں ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ کے قیام کے لئے 11 کروڑ، سول اسپتال کراچی میں 3 نئے آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے لئے 39 کروڑ روپے، سول اسپتال کراچی میں ہی ایمرجنسی یونٹ کی تعمیر کے لئے 7کروڑ 50 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں، سندھ انفیکشوئس ڈزیز ہسپتال نیپا میں مختلف تعمیراتی کاموں کے لئے 25کروڑ، بلدیہ ٹائون میں امراض قلب کے یونٹ کے قیام کے لئے 33 کروڑروپے، گلبرگ ٹائون میں یونین کائونسل انچولی میں 50 بیڈ کے اسپتال کے لئے 14 کروڑ روپے، عباسی شہید اسپتال کے اضافی اور بہتری کے لئے 37 کروڑ روپے،رزاق آباد کے قریب میڈیکل کامپلیکس کے قیام کے لئے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، پی آئی بی کالونی میں 100 بیڈ کے اسپتال کے لئے 20کروڑ روپے اور اورنگی ٹائون گلشن ضیاء میں 100 بیڈ کے اسپتال کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ روپے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لانڈھی اسپتال میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی بحالی کے سینٹر کے لئے 13 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، کراچی میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیز کی تعمیر کے لئے 14 کروڑ، ملیر گلشن حدید میں 50 بیڈ کے اسپتال کی تعمیر کے لئے 12 کروڑ 60لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں