میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر غوری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور شروع

بابر غوری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)نیب نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث متحدہ رہنما بابر غوری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا آ ئندہ چند روز میں گرفتاری کے لیے انٹر پول کو درخواست دی جائے گی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 88 جائیدادیں ضبط کی جائیں گی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرکے پی ٹی میں 2012 میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2ارب 85کروڑ 55 لاکھ کانقصان پہنچا ہے بابر غوری کی جانب سے کے پی ٹی میں خلاف ضابطہ ترقیاں دینے سے متعلق بھی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے جس میں وہ غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں جبکہ ان کی جانب سے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کے پی ٹی کی پانچ ارب سے زائد کی اراضی غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو طویل عرصے کے لیے الاٹ کی گئی ہے15دسمبر 2018کو نیب کی جانب سے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر بابر غوری اور دیگر رہنماؤں کیخلاف پونے تین ارب سے زائد کرپشن کے الزام پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت کی جانب سے انہیں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے بابر غوری حالیہ دنوں امریکا میں مقیم ہیں جبکہ گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی عدالتوں سے بھی مفرور ہیں نیب کی جانب سے حکومت کو بابر غور ی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لیے درخواست بھی دیدی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد آ ئندہ چند روز میں انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں