میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سسٹم مافیا کے خلاف وزیر بلدیات کی وارننگ بے سود

سسٹم مافیا کے خلاف وزیر بلدیات کی وارننگ بے سود

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) وزیر بلدیات سندھ ‘ سعید غنی ‘ نے سسٹم مافیا کو وارننگ جاری کر دی ۔کرپٹ افسران ‘ قبلہ درست کر لیں وگر نہ کارروائی ہوگی دو ٹوک موقف جبکہ دوسری طرف انھوں نے جیتنے والے پارٹی چیئرمین و دیگر جیتے ہوئے کارکنان کو بلدیاتی امور و کارکردگی کو دیگر کے مقابلے میں بہتر بنانے پر زور دیا۔ ایک نجی پروگرام میں میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ‘ غیر قانونی ہائیڈرینٹس ‘ کا راج تھا جسے ‘ تاراج ‘ کرنے میں ‘ میئر کراچی’ اور انکی ٹیم نے جانفشانی سے کام کیا اور تقریباً غیرقانونی ہائیڈرنٹس بند
کئے جا چکے ہیں ایک ‘ ضمنی ‘ سوال پر انھوں نے نمائندہ جرأت کو کہا کہ ‘ قانون ‘ کا راج چلے گا ‘ نا کہ ‘ سسٹم مافیا ‘ کا وزیر بلدیات نے ‘ قبضہ مافیا ‘ تجاوزات مافیا ‘ نالہ و پتھارا مافیا سمیت ‘ تعمیراتی مافیا ‘ کو بھی باز رہنے کی کڑی وارننگ دی ادھر ‘ قانون شکنوں ‘ نے وزیر بلدیات ‘ کی سخت وارننگ کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا ۔’ شہر بھر میں ‘ قبضہ ‘ تجاوزات ‘ تعمیراتی مافیا ‘ بے لگام ‘ شہر بھر میں موجود ‘ 2 حکمراں سیاسی جماعتوں سمیت کئی دیگر مذہبی ‘سیاسی ‘ سماجی جماعتوں سمیت کرپٹ افسران ‘ چمک کا کاروبار سجائے و جمائے تاحال متحرک ‘ حکمراں جماعت کے نام لیوا اور جھنڈے تھامے عناصر سرکاری اراضی کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ‘ منگھو پیر سروے نمبر 131/132،50ایکڑ زمین، اسکیم 41میں اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹون پر قبضہ، گلشن ضیاء میں ‘ علی حسن بروہی کے زیر اثر غیر قانونی سوسائٹیز کی باقاعدہ ‘ منڈی سج گئی ہے PIBکالونی رہائشی پلاٹ نمبر J30/31،پلاٹ نمبر 942/943پر کمرشل پورشن کی تعمیرات،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن مین اصل مالکان سے پلاٹ چھیننے کے واقعات ابتک نہیں رک سکے۔ سسٹم افسران کی تعیناتیاں ڈنکے کی چوٹ پر ہو رہی ہیں ‘ سب رجسٹرار اورنگی سسٹم مافیا ‘ کا سب سے اہم و کلیدی ‘ سہولتکار ‘ ہے موصوف کسی کے بھی زیر اثر نہیں ‘ اپنا تعلق ” شولڈر والوں سے جوڑتا ہے ‘ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ‘ کے احکامات ردی کی نظر انکا خاصہ رہا ہے ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ‘ سسٹم مافیا افسر ‘ رفاہی پلاٹوں سمیت دیگر متعدد پلاٹوں کی لگ بھگ ‘ درجنوں فائلیں ‘ لئے بولی کیلے سرگرم ہے اور اسکے ساتھ اس میدان کار زار میں ‘ سب رجسٹرار اورنگی’ ہمراہ ہے جو کہ ‘ بڑے پیکیج پر فوری انھیں ‘ لیز’ کا پروانہ جاری کردے گا ‘ مزکورہ رجسٹرار کو ‘ نگراں حکومت ‘ کے دور میں بطور سب رجسٹرار بلدیہ ٹاون کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام امور چیئرمین اورنگی کی ایماں پر نمٹائے جارہیں ہیں کہا جارہا ہے کہ پرانی تاریخوں کی فائلیں بھی نمٹائی جارہی ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں