میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کی شرط پربجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس لگانے کی تجویز

آئی ایم ایف کی شرط پربجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس لگانے کی تجویز

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلزکی لین دین پرٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائیگااور رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والینان فائلرز کیلئے ٹیکسز کی شرح دگنی کی جائیگی جبکہ اس وقت فائلرز کیلئے پلاٹ کی خریدوفروخت پر 2 فیصد ودہولڈنگ اور 2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کے مطابق پلاٹ کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کیلئے7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے، بجٹ میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پلاٹس میں فائلوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں