وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے ، بلاول بھٹو زر داری
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب تک وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے ، لاک ڈائون کے لئے بھی کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ، صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں، ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں ، لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے ،اگر ہم اچھائی کی امید پر تیاری نہ کریں تو پاکستان تباہی کی صورتحال کی طرف جاسکتا ہے ۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اب تک وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے ، وفاقی حکومت لاک ڈائون کے لئے بھی کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ، وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے 94لوگ فوت ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے ،اگر ہم اچھائی کی امید پر تیاری نہ کریں تو پاکستان تباہی کی صورتحال کی طرف جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں صورتحال امریکہ اور مغربی یورپ سے بھی بری ہو سکتی ہے ، پاکستان میں حفاظتی لباس اور طبی عملے و آلات کی بھی کمی ہے ۔