میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف اورحمزہ نے بے نامی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کی،ایف آئی اے

شہبازشریف اورحمزہ نے بے نامی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کی،ایف آئی اے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف پر بے نامی بینک اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ ایف آئی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کالے دھن کا سفید ہونا نجی بینکوں کی ناکامی قراردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف حاصل کی گئی ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے نامی اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کا ہونا نجی بینکوں کی ناکامی ہے، بے نامی اکائونٹس سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور منی لانڈرنگ کے لئے بے نامی اکائونٹس کا استعمال نہ روکنا بینکوں کی واضح ناکامی ہے۔ ایف آئی اے نے بے نامی اکائونٹس نہ پکڑنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نجی بینکوں کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست بھی دے دی ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشن پر عملدرآمد نہیں کرواسکے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بینکرز کو اپنی رپورٹ میں کلین چٹ دے دی ہے اورکہا ہے کہ شہباز شریف خاندان نے جو منی لانڈرنگ کی ہے اس میں بینکرز کا کوئی کردار نہیں اور انہوں نے کوئی مدد بھی نہیں کی اور کوئی سہولت کاری بھی نہیں کی۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف16رب روپے کی منی لانڈرنگ کا چالان تیار کررکھا ہے اورآئندہ دو سے تین روز کے اندر متعلقہ عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں