مسجد کے آداب
شیئر کریں
مولانا رضوان اللہ
دنیا میں ہر وہ آدمی کامیاب وکامران ہوا کرتا ہے جو باادب ہوکسی نے کیا خوب کہا ہے کہ” باادب با نصیب،بے ادب بے نصیب“تو آج کی اس تحریر میں مسجد کے کچھ نہ کچھ آداب تحریر کرتا ہوں۔وہ آداب جو مسجد سے متعلق ہیں: مختلف شعبوں میں منقسم ہیں، اور پھر ہر ہر شعبے کے لیے متعدد جزئی احکام ہیں، مثلاً: آداب کی تقسیم میں مسجد آنے کے آداب، مسجد کی صفائی وپاکی کے آداب، مسجد میں بیٹھنے اور ذکر وشغل کے آداب وغیرہ وغیرہ ہیں۔ ان میں ہر ایک پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔ ضرورت ہے مذہب کے دلدادہ مسلمان ان کو فکر ونظر کے ساتھ پڑھیں، ان کی حکمتوں کو سمجھیں اور پھر ان مسلمانوں کو بتائیں جن کو دنیا نے اپنے دامِ فریب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔
نیت پاک اور بخیر ہو:
ہر چیز کی بنیادی اینٹ نیت ہے ۔” اِنَّمَا الا¿َع±مَالُ بِالنِیَّاتِ“کی حدیث جس پر مہرِ تصدیق ثبت کر رہی ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ مسجد کا ارادہ کرتے ہوئے نیت پاک اور دل صاف ہو، قلب دنیاوی گندگیوں سے پاک اور منزّہ ہو، نام ونمود، ریا وسمعہ کا چور دل میں چھپانہ ہو، بلکہ دل محبتِ مولیٰ سے سر شار اور خشیتِ الٰہی سے معمور ہو، اور ایسا معمور جولرزہ برا ندام کر رہا ہو، اس لیے کہ یہاں ذرا سی پونجی کے لٹ جانے کا خوف ہے ، اور اس سے بڑھ کر اندھے غار میں گر جانے کا اندیشہ۔
ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے جماعت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا اور نیتِ صالحہ کو بتایاکہ یہ ثواب کی زیادتی اس وقت ہے جب اچھی طرح وضو کرے ، پھر مسجد کے لیے نکلے اور فقط نماز ہی کی نیت سے نکل رہا ہو(بخاری )
باوضو آئے :
گھر سے جب چلنے لگے تو پہلے وضو کرلیا جائے ، کیوں کہ سنت طریقہ یہی ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے جہاں جماعت کی نماز میں ثواب کی زیادتی کا ذکر فرمایا ہے ، وہاں یہ تصریح کی ہے کہ ثواب کی زیادتی اس وجہ سے ہے کہ وضو کیا اور اس کے بعد خالص نیت سے مسجد روانہ ہوا۔ اور انھی آداب کے ساتھ چلنے پر درجہ کی بلندی اور گناہ کی معافی کی بشارت ہے ۔ حدیث میں ہے کہ مرد کی باجماعت نماز اس کی اس نماز سے جو گھر اور بازار میں پڑھی جائے ، پچیس گنا بڑھی ہوئی ہے ، اور وہ زیادتی اس وجہ سے ہے کہ اس نے وضو اس کے حقوق کے ساتھ ادا کیا اور محض نماز ہی کی نیت سے نکلا، اس سلسلے میں جو قدم اٹھائے گا اس کے بدلے میں ایک درجہ بلند ہوگا اور اس کا ایک گناہ معاف ہوگا(بخاری)
ضرورت بھی ہے کہ دربارِ خداوندی کے لیے پوری تیاری کے ساتھ چلیں، کپڑے بھی صاف ہوں، بدن اور جسم بھی پاک ہو، اور اعضائے وضو جو وہاں جاکر نمایاں طور پر مصروفِ مناجات اور اظہارِ تذلل میں پیش پیش ہوں گے ، صاف ستھرے اور پاکیزہ ہوں۔
دعا پڑھتے آئے :
روانہ ہوتے ہوئے زبان پر یہ دعا ہو، جو دل کی گہرائیوں سے نکل رہی ہو:اَللّٰہُمَّ اِنِّی ا¿َس±ا¿َلُکَ بِحَقِّ السَّائِلِی±نَ عَلَی±کَ، وَبِحَقِّ مَم±شَائِیَ ہَذا اِلَی±کَ، فَاِنِّی لَم± ا¿َخ±رُج± بَطَرًا وَلَا ا¿َشَرًا وَلَا رِیَائً وَلَا سُم±عَةً، وَاِنَّمَا خَرَج±تُ اتِّقَائَ سُخ±طِکَ، وَاب±تِغَائَ مَر±ضَاتِکَ، وَا¿َس±ا¿َلُکَ ا¿ِن± تُن±قِذَنِی± مِنَ النَّارِ، وَا¿َن± تَغ±فِرَلِی± ذُنُوبِی±، فَاِنَّہ لَا یَغ±فِرُ الذُّنُو±بَ اِلَّا ا¿َن±تَ۔
حضرت ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا: جو شخص نماز پڑھنے کے لیے نکلتا ہے اور یہ (اوپر والی) دعا پڑہتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لیے ستر ہزار فرشتے مقرر فرماتا ہے ، جو اس کے لیے فراغتِ نماز تک دعا کرتے ہیں۔ان جملوں کی دعا پڑھنے کا کتنا بڑا اجر رکھا گیا ہے ۔ محنت معمولی اور مزدوری اتنی بڑی! اس پر بھی ہمارے دل اثر پذیر نہ ہوں تو حیرت کی بات ہے ۔
اچھی ہیئت میں آئے :
روانہ ہوتے ہوئے ایک نظر اپنی ظاہری ہیئت پر بھی ڈال لی جائے ، اور یہ یقین کرتے ہوئے کہ ہم ایک عظیم المرتبت دربار کو جا رہے ہیں، اتنا عظیم المرتبت کہ اسے دنیا کی جنت سے تعبیر کیا جائے تو مبالغہ نہیں،تو ادب یہ بھی ہے کہ ظاہری ہیئت عمدہ سے عمدہ ہو، ایسی عمدہ جو شریعت کی نظر میں خراجِ تحسین حاصل کرسکے ۔
باوقار واطمینان آئے :
مسجد آتے ہوئے یہ خیال رہے کہ ہم ایک بڑی عبادت کے لیے بڑے گھر کی طرف جا رہے ہیں، اس لیے رفتار میں پورا وقار، اعتدال اور سکینت نمایاں ہو، ایسی رفتار ہرگز نہ اختیار کی جائے جس سے دیکھنے والا ہلکا پن محسوس کرے اور عام نظروں میں مضحکہ خیزی کی حد تک پہنچ جائے ، ساتھ ہی یہ بات بھی ہے کہ نماز کا ارادہ کرنا بھی نماز ہی کے حکم میں ہے ۔ لہٰذا راستہ میں چلتے ہوئے لہو ولعب، ہنسی مذاق اور ناجائز چیزوں پر نظر سے پرہیز کیا جائے ، نگاہ نیچی، دل میں محبت وخشیّت اور امید وبیم کی کیفیت طاری ہو، چہرہ پر تواضع اور تذلل کے آثار ہوں، مگر یہ سب کسی اور کے لیے ہرگز ہرگز نہ ہو، محض رب العالمین کے لیے ہو۔ اس سلسلے میں نبی کریم ﷺ کا فرمان آیا ہے :تم جب اقامت سنو تو نماز کے لیے اس طرح چلو کہ تم پر سکینت ووقار طاری ہو، اور دوڑو مت ،نماز کے لیے اس طرح آو¿ کہ تم پر وقار واطمینان ہو، جو پالو پڑھ لو، اور جو چھوٹ جائے اسے پورا کرلو، جب تم میں کا کوئی نماز کا ارادہ کرتا ہے تو ہ حکماً نماز ہی میں ہوتا ہے (مسلم)
پیدل آئے :
مسجد پیدل چل کر آنا چاہیے ، بغیر عذرِ شرعی سواری سے آنا اچھا نہیں، تاکہ ہر قدم کا اجر نامہ¿ اعمال میں لکھا جائے ، جیسا کہ اوپر ذکر کیا جاچکا ہے ۔ آنحضرت ﷺ کا دستور بھی یہی معلوم ہوتا ہے ۔ پھر یہ کہ پیدل مسجد آنا باعثِ کفارہ¿ گناہ ہے ، جیسا کہ ایک لمبی حدیث میں پورا واقعہ مذکور ہے کہ جس میں آ نحضرت ﷺنے اپنا واقعہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رو¿یت غنودگی کی حالت میں میسر آئی، رب العزت نے مجھ سے ملائے اعلیٰ کے بارے میں سوال کیا، میں نے اپنی لاعلمی ظاہر کی، آخر کار اس نے اپنا دستِ قدرت مجھ پر ڈالا جس کا اثر میں نے محسوس کیا۔ اس کے بعد رب العزت کی طرف سے پھر وہی سوال ہوا، اب میں نے کہا کہ فرشتے کفاراتِ گناہ میں جھگڑ رہے ہیں، یعنی کون ایسے عمل ہیں جو گناہوں کی معافی کا ذریعہ بنتے ہیں، میں نے تفصیلی جواب دیا۔ اسی حدیث میں پہلا جملہ یہ ہے جماعت کے لیے پاو¿ں پاو¿ں چلنا(باعثِ کفارہ¿ گناہ ہے )
پہلے دایاں پیر داخل کرے :
راستہ اس طرح طے کر کے جب مسجد کے دروازے پر پہنچ جائیںتو داخل ہوتے ہوئے مسجد میں پہلا دایاں پیر رکھیں، پھر بایاں۔ اور فارغ ہو کر جب نکلنے لگیں تو اس کے خلاف کریں، یعنی پہلے بایاں پیر نکالیں پھر دایاں، مگر جوتا وغیرہ پہلے داہنے ہی پیر میں پہنیں کہ طریقہ¿ مسنونہ یہی ہے ۔حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ سنت ہے کہ جب مسجد میں تو داخل ہو تو پہلے دایاں پاو¿ں ڈال اور جب نکلے تو پہلے بایاں پیر نکال۔صحابہ¿ کرام ؓ کا اسی پر عمل رہا، اور ادب کا تقاضا بھی یہی ہے کہ نسبتاً دائیں کو بائیں پر فضیلت ہے ۔
دعا پڑھی جائے :
دایاں پاو¿ں رکھتے ہوئے یہ دعا پڑھی جائے :اَللّٰہُمَّ اف±تَح± لِی± ا¿َب±وَابَ رَح±مَتِکَ۔اے اللہ! مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب نکلیں تو بایاں پاو¿ں پہلے نکالیں، اور یہ دعا پڑھتے ہوئے :اَللّٰہُمَّ اِنِی± ا¿َس±ا¿َلُکَ مِن± فَض±لِکَ۔اے میرے اللہ! تجھ سے تیرے فضل وبخشش کی درخواست کرتا ہوں۔
نماز تحیہ المسجد:
موقع ہو تو پہلے مسجد آکر دو رکعت نماز تحیة المسجد پڑھیں، وقتی نماز کا وقت ہو یا کوئی اور وقت ہو، البتہ اوقاتِ مکروہ میں سے کوئی وقت نہ ہو، جیسے آفتاب کے طلوع وغروب کا وقت یا زوال کا۔ حضرت کعب بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایاتم میں کوئی مسجد میں جب داخل ہو تو اس کو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنی چاہیے (بخاری)
اگر کوئی اوقاتِ مکروہہ میں یا صبح ومغرب میں تحیة المسجد کی تلافی کرنا چاہے ، تو اس کو چاہیے کہ قبلہ رو بیٹھ کر ایک ساعت ذکر وتسبیح وتہلیل میں گزارے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیںآداب مسجد کے سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاءفرمائے(آمین)