میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے ،حیسکو میں ایک ارب کا فراڈ ، 124ملزمان نامزد

ایف آئی اے ،حیسکو میں ایک ارب کا فراڈ ، 124ملزمان نامزد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 3 ڈویژن میں ایک ارب روپے کی سنگین مالی بدعنوانی ایف آئی اے نے بے نقاب کردی ، 15 ایگزیکٹیو انجینئر ،3 ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر اور بینک ملازمین سمیت دیگر 124 افراد کے خلاف مقدمات درج ،مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ذرائعکے مطابق حیدرآباد ، نوابشاہ اور میرپورخاص کے حیسکو ڈویژن میں برسوں سے تنخواہوں و پنشن کی مد میں اوپن چیک جاری کرکے کروڑوں روپے خرد برد کیے جارہے تھے ، جس میں ایگزیکٹیو انجینئر ، ڈویژنل اکاونٹ آٖفیسر ، بینک ملازمین ودیگر افرادملوث ہیں ، ایف آئی اے حیدرآباد سرکل کی پہلی کارروائی میں9 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام پر چیف انجینئر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ، اسی مقدمے میں مزید چھان بین کے بعد گزشتہ روز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید 28 افراد نامزد کیے گئے ، جس میں حیسکو کے 9 سابق وموجودہ ایگزیکٹیو انجینئر اور حبیب بینک ملازمین شامل ہیں ، ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، حبیب بینک لمیٹڈ کی گل سینٹر پر واقع برانچ پر چھاپہ مار کر ناصر اور ہمایوں بینش کو گرفتار کیا گیا ،جن پر الزام ہے کہ انہوں نے تنخواہوں کی مد میں جعلی بھرتیاں کرکے اوپن چیک کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے تھے، ذرائع کے مطابق سابق چیف کمرشل افسر حیسکو ریاض پٹھان، غلام مرتضیٰ شاہ ، ظفر علی سولنگی ، نثار احمد میمن ، گلزار دستی ، عقیل نور میمن ، ساجد پرویز میمن، غلام فاروق تنیو اور ایکسین منیر احمد پہنور سمیت ڈویژنل اکاؤنٹ افسر قربان علی جامو ، اسماعیل جکھرانی، غلام محمد نظامانی جبکہ حبیب بینک لمیٹڈ کے ملازموں میں شامل اسسٹنٹ منیجر الطاف سومرو، اسلم، رحیم بخش سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ، دوسری جانب ایف آئی اے نے میرپورخاص کے آپریشن ڈویژن عمرکوٹ میں 25 کروڑ کے فراڈ میں ملوث ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر زوہیب چانڈیو ، فضل الرحمان ، احمد خان ، افتخار سومرا ، نزاکت میمن اور بینک عملے سمیت 44 افراد پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے سانگھڑ ایکسی این آپریشن ڈویژن میں 52 کروڑ کے فراڈ میں امیر میمن، مجیب الرحمان سیال ، عقیل نور میمن ، رشید احمد انصاری ، انعام علی ابڑو ، نزاکت علی میمن ، ڈویژنل اکاؤنٹ افسر سجاد احمد سمیت 51 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں