میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ،12 سالہ طالبہ سی جنسی زیادتی ،تشدد کا انکشاف

حیدرآباد ،12 سالہ طالبہ سی جنسی زیادتی ،تشدد کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں 12 سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کا انکشاف، گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول کے نائب قاصد پر درجہ دوئم کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی الزام، محکمہ تعلیم نے عبدالغنی کو معطل کردیا، تحقیقاتی کمیٹی قائم، ایس ایس پی حیدرآباد کا میڈیکل کرانے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کا انکشاف ہوا، گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ماڈل ہیرآباد کیمپس میں پڑھنے والی بچی ز کے ورثاء نے ایس ایس پی حیدرآباد کے پاس شکایات داخل کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکول کے نائب قاصد نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور تشدد کیا، جبکہ دوسری بار نجی گیسٹ میں لے جانے کی کوشش کے دوران طالبہ پر تشدد کیا گیا، ایس ایس پی حیدرآباد نے ورثاء کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو میڈیکل کرانے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے نائب قاصد عبدالغنی کو معطل کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسیم اختر جلبانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ثناء اللہ ابڑو اور تعلقہ ایجوکیشن افسر فیمیل سٹی شہناز سومرو کو ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں