میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسانی حقوق، ایڈیشنل سیکریٹری فضل حسین خود کو بچانے میں کامیاب

محکمہ انسانی حقوق، ایڈیشنل سیکریٹری فضل حسین خود کو بچانے میں کامیاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/مسرور کھوڑو) محکمہ انسانی حقوق میں ملازمین کو دھمکیاں دینے والے ایڈیشنل سیکریٹری کو ہٹانے کی سفارش کے باوجود عہدے پر براجمان ہیں ، ملازمین نے ایڈیشنل سیکریٹری فضل حسین اویسی اور سیکشن افسر امجد چانڈیو کے خلاف ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دینے پر شکایت کی ، چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے گیارہ صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی تھی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برائے انسانی حقوق میں ایک ماہ قبل افسران اور ملازمین کی جانب سے ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکیاں سمیت مختلف طریقوں سے تنگ کرنے پرایڈیشنل سیکریٹری فضل حسین اویسی اور سیکشن افسر امجد چانڈیو کے خلاف نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور چیف سیکریٹری کو شکایت کردی گئی، جس کے بعد سیکریٹری کالج صدف انیس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی نے انکوائری مکمل کر کے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس میں ایڈیشنل سیکریٹری فضل حسین اویسی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی گئی جبکہ سیکشن افسر امجد چانڈیو کو تنبیہ کردی گئی، چیف سیکریٹری نے رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے لیکن تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش کے باوجود ایڈیشنل سیکریٹری فضل حسین اویسی کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا ہے، جس کے باعث شکایت کرنے والے ملازمین مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں