میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی مشکل میں،پیرپگارا ڈٹ گئے، جمعہ کوحیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی مشکل میں،پیرپگارا ڈٹ گئے، جمعہ کوحیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا جمعہ کو حیدرآباد میں دہرنا ، پیپلزپارٹی کو سخت مشکلات کا سامنا، پیر پگاراکے لاکھوں مریدوں کی حیدرآباد آمد متوقع، مختلف شہروں سے پیدل قافلے حیدرآباد کی جانب رواں دواں ، روحانی شخصیت کے اعلان نے پیپلز پارٹی کو بند گلی میں کھڑا کردیا ، 12 سال بعد پیر پگارہ ایک اور دہرنا دینے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف جمعہ16فروری کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے حیدرآباد بائی پاس پر دہرنے کے اعلان نے پیپلز پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، 12 سال بعد پیر پگارہ حیدرآباد دہرنے کی قیادت خود کرنے جا رہے ہیں ، اس سے قبل 14 دسمبر 2012ء کو پیر پگارا کی سربراہی میں لاکھوں لوگوں نے دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف حیدرآباد میں جلسہ کیا تھا ، جس کے نتیجے پیپلزپارٹی کو متنازع بلدیاتی بل واپس لینا پڑا تھا ، پیر پگارہ کے عمرکوٹ ، سانگھڑ ، خیرپور، سکھر ، تھرپارکر سمیت سندھ میں لاکھوں مرید ہیں ، امکانات ہیں کہ حیدرآباد دھرنے میں 10 لاکھ افراد شرکت کریں گے، پیر پگارہ کے اعلان کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں سے پیدل قافلے حیدرآباد کی جانب رواں دواں ہیں، پیر پگارہ سندھ میں سب سے بڑی افرادی قوت رکھتے ہیں، دھرنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی بند گلی میں پھنس گئی ہے ، ذرائع کے مطابق پیر پگارہ کو منانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم وہ کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں ، ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قیادت سمجھتی ہے کہ سندھ میں سیاسی عدم توازن ہے اور ایک ہی پارٹی کو سندھ ہر نافذ کرکے سیاہ و سفید کا مالک بنایا گیا جبکہ مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعے حراساں کیا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سیاسی بقا کے خاطر بھرپور مزاحمت کا تعین کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں