میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج

پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہنواز خاصخیلی)سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کا اندراج ، سَابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت30 افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کیے گئے ، عمرکوٹ میں یو سی چیئرمین پر بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، سانگھڑ ، ٹنڈوآدم ، شہدادپور ،کھپرو ،کھڈرو سمیت دیگر شہروں میں مقدمے درج کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں پیپلزپارٹی مخالف امیدواروں اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے لوگوں کے خلاف مقدمے درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پولیس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مخالفین پر مقدمے درج کرکے حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق نوشہروفیروز میں سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی ، ان کے صاحبزادے بلاول جتوئی سمیت30 افراد پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، پولیس کی بھاری نفری نے نیو جتوئی میں غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا تاہم مقامی لوگوں کی مزاحمت کے باعث پولیس ناکام رہی، جی ڈی اے رہنما و دیگر نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہے، عمرکوٹ میں آزاد امیدوار علی مراد راجڑ کی حمایت کرنے پر یو سی شاھ مردان شاہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین سائین بخش راجڑ سمیت 4 افراد کے خلاف پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں دہشت گردی دفعات کا مقدمہ درج کرکے سائیں بخش راجڑ کو گرفتار کیا گیا ، ذرائع کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں دو مزید کیس داخل کرکے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، پولیس ایف آئی آر چھپا کر کارروائی کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیر تعلیم سردار شاہ اور ان کے بھائی سرفراز شاہ کے ہدایت پر پولیس نے مخالفین پر مقدمہ درج کرکے حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، لوگ پولیس کے خوف کے باعث گھروں تک محدود ہوگئے ، دوسری جانب سانگھڑ شہر میں جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے، سانگھڑ ضلع میں کھڈڑو، کھپرو، چوٹیاروں ،شہدادپور اور ٹنڈوآدم میں پیپلزپارٹی مخالف لوگوں پر مقدمہ درج کیے گئے ، ذرائع کے مطابق لوگوں کے گھروں پر چڑھائی کرکے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے اور مقدمات میں ظاہر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں