میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن شپ، قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ میگا آپریشن حتمی مراحل میں داخل

پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن شپ، قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ میگا آپریشن حتمی مراحل میں داخل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن شپ میں ” قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ میگا آپریشن ” حتمی مراحل میں داخل ” آپریشن کی مکمل منظوری و نگرانی صوبے کے تین بڑے کرینگے ” گورنر سندھ کامران ٹیسوری ” وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ” ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمن ” نے میدان سنبھال لیا ادھر پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ ” رضوان احمد فکری ” نے اعلی حکام کی واضح اور دو ٹوک ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ” منظم و مربوط حکمت عملی کیساتھ میدان خار دار ” میں اترنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ” مشاورتی عمل میں ” میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین ” رضوان احمد فکری ” عمران احمد راجپوت ” شریک اعلامیہ جاری آپریشن بلا تفریق کیا جائے گا کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاینگے ہمیں جو ہدایات بڑوں نے دی ہیں وہ ” سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری ” کے احکامات کی روشنی میں دی گئیں ہیں ” لینڈ گریبرز و تجاوزات مافیا ” کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ” ریاست اور قانون کو تماشہ ” مت بنائیں وگر نہ ریاست اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ” پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن رضوان احمد فکری ” انھوں نے مزید کہا کہ 3 بڑوں کی بیٹھک میں ” بڑا اور دبنگ فیصلہ ” کیا گیا ہئے ” گرینڈ آپریشن ” قبضہ مافیا کی نیندیں حرام کر دے گا رضوان احمد فکری نے کہا کہ ” سرکاری املاک و اراضی حفاظت اور قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانا نہ صرف فرائض منصبی کا حصہ ہیں بلکہ اولین ترجیحات ہیں اورنگی ٹاون شپ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بدھ سے شروع ہوگا ترجیحات کے مطابق پہلے مرحلے میں ” حدف Planed Area پلینڈ ایریا ” سے تجاوزات ختم کی جائیں گی بعد ازاں ” ایکسٹرا لینڈ اور ایمنٹی فلاحی اراضی / زمینوں پر سے قابضین کا بوریا بستر گول کر دینگے قابضین کو متنبہ کرتے ہیں کہ از خود قانون کا احترام و ساتھ دیتے ہوئے قبضہ شدہ اراضی چھوڑ دیں وگر نہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا رضوان احمد فکری نے قبضہ مافیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ” غیرقانونی سوسائٹیز ” کو فوری طور پر ختم کریں وگر نہ سخت ترین قانونی کاروائی کیلے تیار رہیں دریں اثناء مذکورہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلے ” میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی سید شجاعت حسین اور سئنیر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ ” عمران احمد راجپوت ” نے نمایندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ ” اولین فرائض میں ” سپریم کورٹ ” اور اپنے ” بڑوں / بوس ” کے احکامات کو بجا لانا ہئے ” قبضہ مافیا ” کے خلاف حاصل شدہ اختیارات کے تحت میدان عمل میں ہونگے ” سرکاری املاک و اراضی ” کا تحفظ اور واگزار کرانے کیلے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر حد تک جائنگے ادھر پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ جاتی افسران و اہلکاروں کا اجلاس ہوا جس میں انسداد تجاوزات کے ڈپٹی ڈائریکٹر خرم انصاری، راؤ شرافت، عبدالمنان قائم خانی، عقیل احمد، ارشاد احمد، انیق، توقیر درباری، ناصر اور انسپکٹرز شریک ہوئے جبکہ انکے ہمراہ اجلاس میں خصوصی طور پر سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد نے بھی شرکت کی اور ” گرینڈ و میگا آپریشن ” کو ممکنہ کامیابی سے ہم کنار کرنے کی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا نیز اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و اہلکار ” بگ بوس ایڈمنسٹریٹر کراچی ” کی زیر نگرانی متحد و منظم ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین اور کراچی کے شہریوں کے بہتر مستقبل سہولیات کی فراہمی اور عظیم تر مفاد میں ” ریونیو بڑھانے ” کے لیے کمر بستہ ہیں جس کے بہترین نتائج اور ثمرات شہری جلد محسوس کرینگے مزکورہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور شرکت اور تعاون سے کیا جائیگا جس میں سندھ رینجرز سندھ پولیس بہترین حکمت عملی اور کاوشوں کے ساتھ میدان میں ہونگے آپریشن کا عملی نمونہ شہری خود دیکھیں گے اور اس آپریشن کو کم سب مل کر اپنے منطقی انجام تک پہنچائیںگے ۔آپریشن کے دوران مختلف این جی اوز اوزینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس، ورلڈ پیس آف ہیومن رائٹس بی این میڈیا گروپ و دیگر کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔ یو سی ڈی پر غنڈہ گردی سے عدالتی احکامات کو محکمہ کو دکھائے بغیر تعمیرات کرنے والے عابد پیرزادہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ لینڈ مافیا کے دیگر فرنٹ مین کھلاڑی اور تمام سہولت کاروں اور سرپرستوں جن میں سرکاری افسران و، انسداد تجاوزات کے عملے کے خلاف سخت ترین محکمہ کارروائی کے لئے نوٹ شیٹ بھجوادی ہئے انھیں بھی جلد تادیبی کاروائی کا سامنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں