لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ
شیئر کریں
لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 3 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جو 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔عزیر بلوچ کے خلاف کلری تھانے میں مقدمات درج ہیں، ملزم اس سے قبل 5 سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سر غنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 6 مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دو مقدمات کی سماعتئ23 فروری تک جبکہ دیگر چارمقدمات کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گرد ی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سر غنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف چھ مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت چھ مقدمات کے تفتیشی افسران پیش ہوئے سرکاری پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کے گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ، شاہد بلوچ ایم سی بی، سکندر کے ای ایس سی ،زبیر بلوچ و دیگر ملزمان پیش ہوئے ملزمان پر قتل،اقدام قتل سمیت سنگین الزامات ہیں ملزمان کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزمان کو گواہوں نے شناخت کرنا تھا عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد گواہوں کی عدم موجودگی کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی دو مقدمات کی سماعت تئیس فروری تک جبکہ دیگر چارمقدمات کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی ہ واضح رہے عذیر بلوچ اس سے قبل 8سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف اب بھی 16سے مقدمات زیر سماعت ہیں۔