میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت صحت کو بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت مل گئی

وزارت صحت کو بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت مل گئی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومتِ پاکستان نے وزارت صحت کو بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے لیے مچھر دانیاں خرید رہا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آ جائیں گی، کوشش کریں گے مچھر دانیاں جلد از جلد براستہ روڈ واہگہ بارڈر پاکستان آ جائیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ پاکستان کے 32 سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے۔ حکام کے مطابق ملیریا میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ ایشو بن کر سامنے آ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں