میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کے بچوں کو شہید کیا جارہا، حکمران خاموش تماشائی ہیں، حافظ نعیم الرحمن

غزہ کے بچوں کو شہید کیا جارہا، حکمران خاموش تماشائی ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے پھول جیسے بچوں کو شہید کیا جارہا ہے جس پر حکمران طبقہ اور مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کے ’’غزہ پارک‘‘ اور’’پروفیسر محمد شفیع ملک پارک‘‘ کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ قبل ٹاؤنز چیئرمینز کو محدود اختیارات ملے ہیں، اختیارات ملتے ہی جماعت اسلامی نے پارکوں کا افتتاح شروع کردیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ اسے غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے غزہ پارک کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اہلیان گلشن اقبال کے لئے دو پارکوں کا افتتاح ہوگیا ہے، مزید پانچ پارکوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا، جماعت اسلامی کے پاس 9 ٹاؤنز موجود ہیں، ہم ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کام کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع ٹیکس میں سے حصہ دیا جائے تاکہ ہم ترقیاتی کام کرسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں