میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیماڑی کی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

کیماڑی کی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے ضلع کیماڑی کی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 300ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرارلی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ حنان بھٹو کے مطابق دیہہ مٹھان میں کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 300 ایکڑ سے زائد زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی ہے ۔قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز کے نام پر عوام کو لوٹ رہے تھے۔کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کے آفس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ، علاقہ پولیس اور انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے حصہ لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں