میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروےپولیس کی ایمانداری  کی مثال قائم ،کار سے ملنے والے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے کردیے

موٹروےپولیس کی ایمانداری کی مثال قائم ،کار سے ملنے والے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے کردیے

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: موٹروےپولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے حادثہ کی شکار کار سے ملنے والے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے کردیے۔

پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی کارٹائرپھٹنےسےحادثہ کا شکار ہوئی گئی تھی جس کے نتیجے میں موٹروے پولیس نے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا تھا ۔

تلاشی لینے پر کار سے ایک کروڑ روپے نقد ، موبائل فونز ملے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کے شکار دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

اسیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر لواحقین سے رابطہ کیا گیا۔ڈی ایس پی نے اپنی نگرانی میں ایک کروڑ روپے اوردیگر قیمتی اشیاء لواحقین کے حوالے کی۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں