میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے نے خود کو عدالت میں سرینڈر کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ منگل کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا، عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکوں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟ اس پر امجد پرویز نے بتایا کہ اسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں