خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
شیئر کریں
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے اسد نامی شخص کو گرفتارکرلیا، ملزم اسد سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔کراچی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اے انصاری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اسد نامی شخص کو فاطمہ جناح کالونی کراچی سے گرفتار کر لیا۔ خاتون نے درخواست میں کہا تھا کہ مذکورہ شخص نے شادی کا جھانسا دے کر نامعلوم مقام پر بلایا اوراس کی غلط ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کر رہا ہے۔ملزم نے خاتون سے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، 30 ہزار وصول بھی کیے باقی رقم نہ دینے پر ویڈیوز فیس بک پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔خاتون کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو کراچی کے علاقے بی 465 سیکٹر11ای فاطمہ جناح کالونی سے گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف ائی ائے کے مطابق ملزم نے فیس بک پر کئی جعلی آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں جن میں عفیفہ عارف اور وجدان علی کے نام سے مختلف خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔ملزم اسداسی طرح ایک اور خاتون سے بھی 6 لاکھ روپے وصول کرچکا ہے،ملزم کے خلاف کئی درخواستیں زیر کارروائی ہیں۔