میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
براڈ شیٹ کیس ،وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی

براڈ شیٹ کیس ،وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

براڈ شیٹ کیس کے معاملے پر وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ فیصلے میں نواز شریف کے سڑکوں کے منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن کا ذکر ہوا تھا جس پر وزرات مواصلات نے نوٹس لے لیا ۔براڈ شیٹ فیصلے میں اسلام آباد لاہور موٹروے کے ایک منصوبے میں 160 ملین ڈالر کے کرپشن کا ذکر ہے ۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف اور اسکے حواریوں نے ٹھیکہ داروں کو غلط ادائیگیوں سے 160ملین ڈالر بنائے ۔براڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔این ایچ اے کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کے ڈیزائن، پی سی ون ،بڈنگ سمیت ٹھیکہ اور ادائیگیوں کی تفصیلات مہیا کی جائیں ۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیس ایف آئی اے کو بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔اس سے قبل بھی 17 سڑکوں کے منصوبوں کے کیسسز نیب کو دئیے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر موٹرویز منصوبوں میں نواز شریف کے کرپشن اور کمیشن کا ذکر ادارے کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ ذرائع کے مطابق تفصیلی رپورٹ کے بعد عوام کے پیسے کی ریکوری اور سزاووں کے عمل کا بھی آغاز ہوگا ۔وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی شیئر کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں