میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاپانی شہنشاہ کی 83 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں ہونے والی تقریب کی تصاویرو رپورٹ

جاپانی شہنشاہ کی 83 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں ہونے والی تقریب کی تصاویرو رپورٹ

منتظم
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

کراچی: جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹوکی تراسی ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں جاپانی قونصل جنرل خانے پر روایتی طور پر شہر کی تمام سیاسی، سماجی ، سفارتی حلقوں میں مقبول صنعت و تجارت ، جاپانی اور اردو زبان و ادب سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا گیا ۔ مقامی پانچ ستارہ ہوٹل کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور جاپان کے قومی ترانے سنائے گئے جن کے احترام میں شرکاءبادب کھڑے رہے۔ مختصر تقریری سیشن میں خطاب کرتے ہوئے جاپان کے قونصل جنرل توشی کازواسومورا نے کہا کہ حکومت جاپان نے آفیشل ڈویلپمنٹ اسٹنس (ODA) کے ذریعے نارتھ کراچی میں بچوں کا اسپتال تعمیر کیا ہے اور مستقبل میں یہ اسپتال اپنا کام شروع کردے گا جس سے شہر بالخصوص نارتھ کراچی کے بچے علاج کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات میں بتدریج بہتری آئی ہے جس کی مثال پاکستان میں اس وقت 80 سے زائد جاپانی کمپنیوں کا کام کرنا ہے جن کی تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے اس کے علاوہ پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے 200 سے زائد طلباجاپان مےں موجود ہیں اسی طرح جاپان سے پاکستان آنے والے جاپانیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے قومی دن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جاپان میں بادشاہت کا سلسلہ سب سے قدیم ہے جو 2700 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے اور موجودہ شہنشاہ جاپان کے 125 ویں شہنشاہ ہیں جو اس سال 23 دسمبر کو 83 برس کے ہوجائیں گے انہوں نے اپنی تقریر میں شہنشاہ جاپان کی صحت اور درازی عمر کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئے ہوئے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے مہمان خصوصی اکرام اللہ دھاریجو، وزیر برائے کارپوریشن کے علاوہ شرمیلا فاروقی ، ڈاکٹر فاروق ستار، رضا ہارون، فیصل سبزواری کے علاوہ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ملحقہ ہال میں جاپان ایکسٹرنل آرگنائزیشن (JETRO) کے اشتراک سے جاپان بزنس ایگزیبیشن 2016ءکا بھی انعقاد کیا گیا جس میں جاپانی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات ڈسپلے کی تھیں۔ شرکاءکے لیے یہ بات حیران کن تھی کہ جاپانی قونصل جنرل توشی کازواسومورا نے انتہائی شائستہ انداز اور جاپانی لہجے میں اردو زبان میں تقریر کی جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو، محترمہ یاسمین لاری ودیگر مقررین نے قومی زبان اردو کے بجائے اپنے خےالات کے اظہار کے لئے انگریزی کا انتخاب کیا۔ کراچی مےں تعینات جاپانی قونصل جنرل نے جرا¿ت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انیس سو پچاسی سے پاکستان میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں انہوں نے پاکستان کی قومی زبان سیکھنے کے لئے خاصی محنت کی ہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں